ویب پر مبنی اور موبائل ایپلیکیشن پلیٹ فارم کی رازداری پالیسی
آخری اپ ڈیٹ 25 مئی، 2021
تعارف
Science 37, Inc. ("Science 37،" "ہم،" یا "ہمیں") آپ کی معلومات کی حفاظت کے لیے پر عزم ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس سے واقف ہوں کہ ہم Science 37 کے ویب پر مبنی اور/یا موبائل ایپلیکیشن پلیٹ فارم ("پلیٹ فارم")، جو ہم طبی آزمائشوں میں شرکت آسان بنانے کے لئے فراہم کرتے ہیں، پر آپ کی معلومات پر کس طرح کارروائی کرتے ہیں۔ Science 37 پلیٹ فارم کی یہ رازداری پالیسی ("رازداری پالیسی") اس بات کا خلاصہ پیش کرتی ہے کہ کس طرح Science 37 پلیٹ فارم کے ساتھ آپ کے تعامل کے دوران آپ کی فراہم کردہ معلومات کو جمع، استعمال اور ظاہر کرتا ہے۔ یہ سپانسر کی جانب سے باخبر رضامندی فارم میں خلاصہ کردہ معلومات کے
استعمال کے طریقوں سے الگ ہے۔
سپانسرز اس بارے میں اہم فیصلے کرتے ہیں کہ کن ذاتی معلومات کو اکٹھا کیا جانا ہے اور آپ کی ذاتی معلومات کو کس طرح استعمال کیا جانا ہے اور طبی آزمائش کے ایک حصے کے طور پر ظاہر کیا جانا ہے۔ طبی آزمائش میں آپ کی ذاتی معلومات کو کس طرح سنبھالا جاتا ہے، آپ کے ڈیٹا کے تحفظ کے حقوق، اور طبی آزمائش سے متعلق کسی بھی سوال کے لیے کس سے رابطہ کرنا ہے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی متعلقہ باخبر رضامندی فارم کے رازداری کے حصے سے رجوع کریں۔
جیسا کہ اس رازداری پالیسی میں استعمال کیا گیا ہے، "ذاتی معلومات" کا مطلب کوئی بھی ایسی معلومات ہیں جو شناخت کے لئے استعمال ہو سکتی ہیں یا براہ راست یا بالواسطہ طور پر معقول حد تک مخصوص قدرتی شخص کے متعلق ہو سکتی ہیں۔
وہ معلومات جو ہم آپ کے بارے میں جمع کرتے ہیں
سپانسر کی طرف سے پلیٹ فارم صارفین کے اکاؤنٹس بنانے کی درخواست کرنے پر ہم مندرجہ ذیل ذاتی معلومات اکٹھی کرتے ہیں:
- آپ کا نام اور ای میل پتہ
- آپ کی ترجیحی زبان اور وقت کا خطہ
ہم آپ کی ذاتی معلومات کیسے جمع کرتے ہیں
جب آپ پلیٹ فارم پر فارم مکمل کریں گے تو ہم آپ سے معلومات اکٹھی کریں گے۔ جب آپ ہمارے ساتھ خط و کتابت کرتے ہیں (مثال کے طور پر ای میل کے ذریعے) اور جب آپ پلیٹ
فارم میں کسی مسئلے کی اطلاع دیتے ہیں تو بھی ہم معلومات جمع کر سکتے ہیں۔
آپ کو آپ کی مطلوبہ پلیٹ فارم خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمیں ذاتی معلومات حاصل کرنی پڑتی ہیں۔ اگر آپ درخواست کردہ معلومات فراہم نہیں کرتے تو ہم پلیٹ فارم کی خدمات فراہم کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔ اگر آپ پلیٹ فارم کے سلسلے میں ہم سے یا ہمارے خدمت فراہم کار سے دیگر لوگوں کے متعلق کوئی ذاتی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں تو آپ اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ آپ کو ایسا کرنے کا اختیار ہے اور ہمیں اس رازداری پالیسی کے مطابق معلومات استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
ہم ذاتی معلومات کا کس طرح سے استعمال اور اشتراک کرتے ہیں
استعمال
ہم وہ ذاتی معلومات استعمال کرتے ہیں جو ہم طبی آزمائش میں آپ کی شرکت سے وابستہ قانونی، معاہدے کے مطابق اور کاروباری مقاصد کے لیے جمع کرتے ہیں۔ اس میں، مثال کے طور پر، خدمت سے متعلقہ مقاصد کے لیے ذاتی معلومات کا مجموعہ (جیسے بطور صارف آپ کے تجربے کو بہتر بنانا اور پلیٹ فارم کی حفاظت کو برقرار رکھنا)، معاونت کی تعمیل (آپ کا مقام اس بات کا تعین کر سکتا ہے کہ آپ پر کون سے قوانین یا ضابطے لاگو ہوتے ہیں)، اور زبان کی ترجیحات کے مطابق مواد تشکیل دینا شامل ہیں۔
ہم اور ہمارے خدمت فراہم کاران ذاتی معلومات کو درج ذیل مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں:
- پلیٹ فارم کی فعالیت فراہم کرنا اور آپ کی درخواستوں پر عمل کرنا۔
- آپ کو پلیٹ فارم کی فعالیت فراہم کرنا، جیسے آپ کے رجسٹرڈ اکاؤنٹ تک رسائی کا بندوبست کرنا، اور آپ کو متعلقہ کسٹمر سروس مہیا کرنا۔
- جب ہمارے کسی آن لائن رابطہ فارم کے ذریعے یا کسی دوسری صورت میں آپ ہم سے رابطہ کریں تو آپ کے سوالات کا جواب دینا اور آپ کی درخواستوں پر عمل کرنا؛ مثال کے طور پر جب آپ ہمیں سوالات، تجاویز، تعریفیں یا شکایات بھیجتے ہیں۔
- آپ کو انتظامی معلومات بھیجنا، جیسے ہماری شرائط و ضوابط، پالیسیوں، اور پلیٹ فارم میں تبدیلیاں۔
ہم ان سرگرمیوں میں آپ کے ساتھ اپنے معاہدے کے تعلقات کو منظم کرنے اور/یا قانونی ذمہ داری کی تعمیل کے لیے شامل ہوں گے۔
- اپنے کاروباری مقاصد پورے کرنا۔
- پلیٹ فارم کی سیکیورٹی کا انتظام اور حفاظت، بشمول مسائل کا فوری حل، ڈیٹا کا تجزیہ، اور سسٹم ٹیسٹنگ۔
- ڈیٹا کے تجزیے کے لیے؛ مثال کے طور پر پلیٹ فارم کے استعمال کے رجحانات کا جائزہ لینا، پلیٹ فارم کی کارکردگی کو بہتر بنانا۔
- آڈٹ کے لیے، اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے کہ ہمارے داخلی پراسیسز مقررہ مقاصد کے لئے صحیح کام کرتے ہیں اور قانونی، ریگولیٹری، یا معاہدہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے۔
- فراڈ کی روک تھام اور فراڈ سیکیورٹی مانیٹرنگ کے مقاصد کے لیے؛ مثال کے طور پر سائبر حملوں یا شناخت کی چوری کا پتہ لگانا اور روکنا۔
- نئی مصنوعات اور خدمات کی تخلیق کے لئے۔
- ہماری موجودہ مصنوعات اور خدمات کو بڑھانے، بہتر بنانے، مرمت کرنے، برقرار رکھنے یا تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ معیار اور حفاظت کی یقین دہانی کے اقدامات کرنے کے لیے۔
ہم ان سرگرمیوں میں آپ کے ساتھ اپنے معاہدے کے تعلقات کو منظم کرنے، ایک قانونی ذمہ داری کی تعمیل کرنے اور/یا اپنے جائز مفاد کی بنیاد پر شامل ہوتے ہیں۔
- ذاتی معلومات کو یک جا کرنا اور/یا گمنام کرنا۔
- ہم ذاتی معلومات کو یک جا اور/یا گمنام کر سکتے ہیں تاکہ انہیں اب ذاتی معلومات نہ سمجھا جائے۔ ہم اپنے استعمال کے لیے دیگر ڈیٹا تیار کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں، جسے ہم کسی بھی مقصد کے لیے استعمال اور ظاہر کر سکتے ہیں کیوں کہ ان سے اب آپ یا کسی دوسرے فرد کی شناخت نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر، ہم مجموعی استعمال کے اعداد و شمار کو جمع کر سکتے ہیں تاکہ مستقبل میں بہتری کی غرض سے آگاہ رہنے کے لیے رجحانات کی نشان دہی کی جا سکے کہ کس طرح پلیٹ فارم صارفین مخصوص پلیٹ فارم کی خصوصیت تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
افشا کرنا
ذاتی معلومات ہمارے فریق ثالث خدمت فراہم کاران کو بتائی جا سکتی ہیں تاکہ جو خدمات وہ ہمیں فراہم کرتے ہیں انہیں آسان بنایا جا سکے۔ ان میں خدمات فراہم کرنے والے ایسے لوگ شامل ہو سکتے ہیں جن کا تعلق ویب سائٹ ہوسٹنگ، ڈیٹا تجزیہ کار، دھوکہ دہی کی روک تھام، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی فراہمی، کسٹمر سروس، ای میل کی ترسیل، آڈیٹنگ اور دیگر خدمات سے ہو۔
دیگر استعمال اور انکشافات
ہم آپ کی ذاتی معلومات کو ضرورت کے طور پر یا جیسے بہتر لگے، استعمال کرتے اور سامنے لاتے ہیں، اور آپ کی مخصوص رضامندی کے بغیر بھی، خاص طور پر جب ہمارے پاس ایسا کرنے کے لیے قانونی ذمہ داری یا جائز مفاد ہو، بشمول
:
- عدالتی حکم، قانون، ضابطوں، یا قانونی عمل کی تعمیل کرنا، بشمول حکومت یا ریگولیٹری درخواست کا جواب دینا، جس میں آپ کے رہائشی ملک سے باہر کے قوانین شامل ہو سکتے ہیں۔
- عوامی اور حکومتی حکام کے ساتھ تعاون کرنا، بشمول کسی درخواست کا جواب دینا یا وہ معلومات فراہم کرنا جو ہمارے خیال میں ضروری یا مناسب ہیں (ان میں آپ کے رہائشی ملک سے باہر کے حکام شامل ہو سکتے ہیں)۔
- قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا، بشمول مثال کے طور پر جب ہم قانون نافذ کرنے والی درخواستوں اور احکامات کا جواب دیتے ہیں یا وہ معلومات فراہم کرتے ہیں جو ہمارے خیال میں اہم ہیں۔
- دیگر قانونی وجوہات کی بناء پر، بشمول ہماری شرائط و ضوابط کا نفاذ یا ہمارے حقوق، رازداری، حفاظت یا املاک، اور/یا ہمارے وابستگان، آپ یا دیگر کی حفاظت کرنا۔
- فروخت یا کاروباری لین دین کے سلسلے میں۔ کسی بھی تنظیم نو، انضمام، فروخت، مشترکہ منصوبے، تفویض، منتقلی، یا ہمارے کاروبار کے تمام یا کسی بھی حصوں، اثاثوں، یا سٹاک کے دیگر تصرف کی صورت میں ہمیں آپ کی ذاتی معلومات کو کسی فریق ثالث کو ظاہر کرنے یا منتقل کرنے میں جائز دلچسپی ہو (بشمول کسی دیوالیہ پن یا اسی طرح کی کارروائی کے سلسلے میں)۔
دیگر معلومات
"دیگر معلومات" وہ معلومات ہیں جو آپ کی مخصوص شناخت ظاہر نہیں کرتیں یا کسی قابلِ شناخت فرد سے براہ راست تعلق نہیں رکھتیں۔ پلیٹ فارم دیگر معلومات جمع کرتا ہے جیسے:
- براؤزر اور آلے کی معلومات
- ایپ کے استعمال کی معلومات
- پکسل ٹیگز اور دیگر ٹیکنالوجیز کے ذریعے جمع کردہ معلومات
- وہ معلومات جو اس طرح یک جا کی گئی ہیں کہ یہ اب آپ کی مخصوص شناخت کو ظاہر نہیں کرتیں
ہم دیگر معلومات کو کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور ظاہر کر سکتے ہیں، سوائے اس کے کہ جہاں قابل اطلاق قانون کے تحت ہمیں ایسا کرنے کی اجازت نہ ہو۔ اگر ہمیں قابل اطلاق قانون کے تحت دیگر معلومات کو ذاتی معلومات کے طور پر لینا ہو تو ہم اسے ان مقاصد کے لیے استعمال اور ظاہر کر سکتے ہیں جن کے لیے ہم ذاتی معلومات کو استعمال کرتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں جیسا کہ اس رازداری پالیسی میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ کچھ حالات میں، ہم دیگر معلومات کو ذاتی معلومات کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہم مشترکہ معلومات کو ذاتی معلومات سمجھیں گے۔
ذاتی معلومات کی منتقلی اور ذخیرہ
Science 37 کا صدر دفتر لاس اینجلس، کیلیفورنیا، ریاستہائے متحدہ میں ہے۔ آپ کی ذاتی معلومات ہر اس ملک میں محفوظ اور پراسیس ہو سکتی ہیں جہاں ہمارے پاس سہولیات ہیں یا جس میں ہم خدمت فراہم کاران سے رابطے میں ہیں، اور اس پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کو اس بات کی سمجھ ہے کہ آپ کی معلومات آپ کے رہائشی ملک سے باہر کے ممالک، بشمول امریکہ، میں منتقل ہو جائیں گی جس میں معلومات کے تحفظ کے قوانین آپ کے ملک سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ بعض حالات میں، عدالتیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے، ریگولیٹری ایجنسیاں، یا ان دوسرے ممالک میں سیکیورٹی حکام آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی کے حق دار ہو سکتے ہیں۔
ای ای اے، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے بارے میں اضافی معلومات
کچھ غیر ای ای اے ممالک کے بارے میں یورپی کمیشن، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ان کے معیار کے مطابق ڈیٹا کے تحفظ کی مناسب سطح فراہم کرتے ہیں (مناسب تحفظ والے ممالک کی مکمل فہرست یہاں دستیاب ہے)۔ یورپی کمیشن کے ذریعے ای ای اے، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ سے ایسے ممالک میں منتقلی کے لیے ہم نے مناسب اقدامات کئے ہیں، جیسے کہ یورپی کمیشن نے آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے معیاری معاہدے کی شقیں اختیار کی ہیں۔ آپ ذیل میں "ہم سے کیسے رابطہ کریں" حصے کے مطابق ہم سے رابطہ کر کے ان اقدامات کی ایک نقل حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے اپنی ذاتی معلومات کی منتقلی یا ذخیرے کے بارے میں رازداری سے متعلق کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی ہم سے
Privacy@Science37.com پر رابطہ کریں۔
معلومات کا تحفظ
Science 37 ہمارے ساتھ اشتراک کی گئی آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو غیر مجاز رسائی، استعمال یا انکشاف سے بچانے میں مدد کے لیے معقول حفاظتی ٹیکنالوجیز، طریقہ ہائے کار اور تنظیمی اقدامات کے امتزاج کو استعمال کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ بد قسمتی سے معلومات کی منتقلی یا ذخیرے کا کوئی بھی نظام 100 فیصد محفوظ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ اگر آپ کسی وجہ سے سمجھتے ہیں کہ آپ کے ساتھ ہماری بات چیت اب محفوظ نہیں رہی تو براہ مہربانی نیچے "ہم سے کیسے رابطہ کریں" حصے کے مطابق فوری طور پر مطلع کریں۔
معلومات برقرار رکھنا
جیسا کہ اس رازداری پالیسی میں بیان کیا گیا ہے، اور/یا قابل اطلاق قانون کے مطابق، ہم آپ کی ذاتی معلومات کو اس مقصد (یا مقاصد) کی روشنی میں مطلوبہ وقت کے لیے محفوظ رکھتے ہیں جس کے لئے اجازت لی گئی تھی۔ ہمارے معلومات برقرار رکھنے کے دورانیے کے تعین کے لیے استعمال ہونے والے معیارات میں یہ شامل ہیں:
- وقت کا دورانیہ جس میں ہم آپ کے ساتھ مسلسل تعلق میں رہتے ہیں اور آپ کو پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں (مثال کے طور پر مطالعے کا دورانیہ جس میں آپ حصہ لے رہے ہیں)؛
- کوئی ایسا قانونی تقاضا ہو جس کے ہم ماتحت ہوں؛ یا
- آیا ہماری قانونی حیثیت (جیسے حدود، قانونی چارہ جوئی، یا ریگولیٹری تحقیقات کے قابل اطلاق قوانین کے حوالے سے) کے پیش نظر معلومات برقرار رکھنا مناسب ہو گا۔
آپ کے حقوق
اگر آپ ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے، درست کرنے، اپ ڈیٹ کرنے، دبانے، محدود کرنے یا حذف کرنے کی درخواست کرنا چاہتے ہیں، ذاتی معلومات کی پراسیسنگ پر اعتراض کرنا یا اس سے خارج ہونا چاہتے ہیں، یا اگر آپ اپنی ذاتی معلومات کسی دوسری کمپنی میں منتقل کرنے کے مقاصد کے لیے ایک نقل وصول کرنے کی درخواست کرنا چاہتے ہیں (جس حد تک یہ حقوق آپ کو قابل اطلاق قانون کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں) تو براہ مہربانی اس رازداری پالیسی کے اختتام پر رابطہ کی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔ ہم قابل اطلاق قانون کے مطابق آپ کی درخواست کا جواب دیں گے۔
اپنی درخواست میں براہ مہربانی واضح کریں کہ آپ کون سی ذاتی معلومات تبدیل کرنا چاہتے ہیں یا آپ اپنی ذاتی معلومات کو ہمارے ڈیٹا بیس سے دبانا چاہتے ہیں۔ آپ کی حفاظت کے لیے، ہم صرف مخصوص ای میل پتے سے، جو آپ ہمیں اپنی درخواست بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، وابستہ ذاتی معلومات کے حوالے سے درخواستیں نافذ کر سکتے ہیں، اور آپ کی درخواست پر عمل درآمد کرنے سے پہلے ہمیں آپ کی شناخت کی تصدیق کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ آپ کی درخواست پر معقول حد تک جلد از جلد عمل کیا جائے۔
براہ مہربانی نوٹ کریں کہ ہمیں ریکارڈ کیپنگ کے مقاصد اور/یا کسی بھی ٹرانزیکشن جسے آپ نے تبدیل یا حذف کرنے کی درخواست کرنے سے پہلے شروع کیا تھا کو مکمل کرنے کے لیے کچھ معلومات برقرار رکھنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
اگر آپ طبی آزمائش سے دستبردار ہو جاتے ہیں یا دستبردار کرا لئے جاتے ہیں تو ہم پلیٹ فارم سے کوئی نئی معلومات اکٹھی یا وصول نہیں کریں گے۔ تاہم آپ کی دستبرداری کی درخواست موصول اور پراسیس ہونے تک پہلے سے جمع شدہ، پراسیس شدہ اور ذخیرہ شدہ معلومات کو حذف نہیں کیا جا سکتا، اور بشمول ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل کے اسے طبی آزمائش کے مقصد کے لیے استعمال کرنا جاری رکھا جا سکتا ہے جب تک کہ قابل اطلاق قانون اس حوالے سے دیگر تقاضا نہ کرے۔
رازداری پالیسی میں تبدیلیاں
ہم پلیٹ فارم میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ہمیں اس رازداری پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہو گی تاکہ یہ تبدیلیاں اس میں منعکس ہوں۔ اس رازداری پالیسی میں ایسی تمام تبدیلیاں ہم اپنی ویب سائٹ پر شائع کریں گے، لہذا آپ کو وقتاً فوقتاً اس صفحے کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے۔ جب ہم اپنی ویب سائٹ پر نظر ثانی شدہ رازداری پالیسی شائع کریں گے تو کوئی بھی تبدیلی مؤثر ہو جائے گی۔
ہم سے کیسے رابطہ کریں
Science 37, Inc.
جین ڈیوس، ڈپٹی جنرل کونسلر اور رازداری آفیسر
Privacy@Science37.com
600 کارپوریٹ پوائنٹ #320
کلوَر سٹی، سی اے 90230
ای ای اے اور برطانیہ سے متعلق مزید معلومات
آپ یہ بھی کر سکتے ہیں